ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : ارنیا ہوراٹ گاررویدیکے کی جانب سے ’ فوریسٹ زمینی حق۔ سپریم کورٹ کی سماعت ‘ پر ریاستی سطح کے مذاکرےکا انعقاد

سرسی : ارنیا ہوراٹ گاررویدیکے کی جانب سے ’ فوریسٹ زمینی حق۔ سپریم کورٹ کی سماعت ‘ پر ریاستی سطح کے مذاکرےکا انعقاد

Tue, 31 May 2022 19:24:52    S.O. News Service

سرسی :31؍مئی  (ایس اؤ نیوز) ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے زیر اہتمام 4جون بروز سنیچر کی شام 30-3بجے سرسی کے راگھویندر کلیان منٹپ کےہال میں ریاستی سطح کا’ارنیا بھومی حقو ۔ سپریم کورٹ کی سماعت ‘ کے عنوان پر مذاکرے کے منعقد ہونے کی ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے جانکاری دی ۔

سرسی ضلع ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکےکے دفتر میں ریاستی سطح کے مذاکرےکے دعوت نامہ کا اجراء کرتےہوئے بتایا کہ مذاکرےمیں خصوصی مہمان کے طورپر کرناٹکا ہائی کورٹ کے موظف منصف ایچ این ناگ موہن داس شریک ہونگے۔ سپریم کورٹ میں ہونےوالی سماعت کے متعلق جانکاری دیتےہوئے رویندرنائک نے کہاکہ ارنیا حقو قانون کے تحت  فوریسٹ اتی کرم داروں کو نکال باہر کرتے ہوئے فوریسٹ کی حفاظت کئے جانےکے متعلق 8تنظیموں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اسی عرضی پر ریاستی حکومت نے انکار کردہ اتی کرم داروں کو نکال باہر کئےجانے کے متعلق سپریم کورٹ میں افی ڈیوٹ سونپی ہے۔ اس کی مخالفت کرتےہوئے ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے نے فوریسٹ مکینوں کی طرف سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہماری عرضی کو قبول کیا ہے قانونی جدوجہد میں یہ نکتہ درج ہونے کے قابل ہونےکی بات کہی۔ ڈائس پر عبدالقادر بچگاؤں ، اُدئیے نائک، نارائن پجاری ، بنگاری پجاری موجود تھے۔

جولائی میں حتمی فیصلہ : فوریسٹ مکینوں کے زمینی حق کے متعلق سپریم کورٹ میں پی آئی ایل کے ذریعے داخل کردہ عرضی پر سنوائی جولائی میں شروع ہوگی۔ اسی ماہ فوریسٹ مکینوں کے حق کے متعلق حتمی فیصلہ سنایاجائے گا تو اسی کو دیکھتے ہوئے ریاستی سطح کے قانونی ماہرین پر مشتمل ایک مذاکرہ کا اہتمام کئےجانے کی رویندر نائک نےجانکاری دی ۔


Share: